جنوب مشرقی آسٹریلیا میں جنگل کی آگ نے وسیع اراضی کو جلا کر بھسم کر ڈالا
آسمانی بجلی گرنے سے وکٹوریہ کے ریاستی دارالحکومت میلبورن سے تقریباً 300 کلومیٹر مغرب میں واقع ایک جنگلاتی پہاڑی سلسلے گرمپیئنز نیشنل پارک میں  مختلف مقامات پر آگ بھڑک اتھی تھی
جنوب مشرقی آسٹریلیا میں جنگل کی آگ نے   وسیع اراضی کو جلا کر بھسم کر ڈالا
جنوب مشرقی آسڑیلیا میں خوفناک جنگلات کی آگ
16 گھنٹے قبل

جنوب مشرقی آسٹریلیا میں سرعت سے پھیلنے والی جنگلات کی آگ انخلاء پر مجبور  کر رہی  ہے اور ہزاروں ایکڑ اراضی جل رہی ہے۔

فائر فائٹرز منگل کے روز جنوب مشرقی آسٹریلیا میں تیزی سے  پھیلنے والی  آگ  کی آفت کو روکنے کی بھر پور  کوشش کر رہے تھے،  نیشنل پارک کا ہزاروں ایکڑ رقبہ جل   چکا ہے  اور ایک کاشتکار برادری کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

پیر کی شام کو آسمانی بجلی گرنے سے وکٹوریہ کے ریاستی دارالحکومت میلبورن سے تقریباً 300 کلومیٹر مغرب میں واقع ایک جنگلاتی پہاڑی سلسلے گرمپیئنز نیشنل پارک میں  مختلف مقامات پر آگ لگ گئی۔

ایمرجنسی سروسز نے بتایا  ہے کہ ریاست کے مغرب میں واقع لٹل ڈیزرٹ نیشنل پارک میں ایک الگ تیز رفتار آگ نے 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں تقریباً 65,000 ہیکٹر (160,000 ایکڑ)  رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، اور ہ تقریباً سنگاپور جتنا بڑا علاقہ جل کر بھسم ہو گیا ہے۔

منگل کی سہ پہر خطرے کی سطح کو کم کرنے سے پہلے اس آگ نے دیہی ڈمبولا  سے انخلا کے عمل پر  مجبور کردیا تھا۔

ایمرجنسی منیجمنٹ کمشنر ریک نوجینٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ "میں بے حد  شکر گزار ہوں کہ کوئی جان نہیں گئی اور نہ ہی ہمیں کسی قسم کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔"

فاریسٹ فائر مینجمنٹ وکٹوریہ کے اہلکار کرس ہارڈمین نے خبردار کیا کہ اگلے چند دنوں میں موسمی حالات آگ کے پھیلنے کے امکانات کو بڑھا رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا، "ابھی فائر فائٹرز  علاقے کے مکینون کے تحفظ کے لیے ہر ممکنہ تدابیر اختیار  کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔"

وکٹوریہ کی فضاوں میں  شدید گرمی کا گنبد 

محکمہ موسمیات کے ماہرین میں سے  کیون پارکن نے کہا کہ شدید  گرمی کی لہر  ہفتے کے روز وکٹوریہ کے کچھ حصوں کو  اپنے زیر اثر لے لی  گی ، جس سے آگ کے خطرات بڑھ جائیں گے۔ 

"جب ہم اگلے سات سے 10 دنوں کا تخمینہ لگاتے ہیں  تو اہم پیغام یہ ہے کہ وکٹوریہ پر شدید گرمی کا  گنبد ہوگا۔

 " جب ہم ہفتے کے آخر  تک  پہنچیں گے  تو تعجب نہ کریں  کیونکہ  ریاست بھر میں ہیٹ ویو کے حالات پیدا ہونے کی پشین گوئی ہے  اور اگلے ہفتے تک اس میں شدت آتی جائیگی۔

"زمینیں  خشک  پڑی ہیں  اور اگر یہ گرمی کی شدت جاری رہی  تو یہ  سطح زمین کو مزید خشک کر دے گی۔" 

محققین  کاکہنا ہے گرم موسم  آسٹریلیا میں تیزی سے شدید قدرتی آفات  کا موجب  بن رہا ہے ۔

 سائنسدانوں نےاس بات کا تعین کیا ہے کہپ  1950 کی دہائی کے بعد سے ملک بھر میں  وسیع پیمانے کی  آگ لگنے کے واقعات میں نمایاں  حد تک اضافہ ہوا ہے۔

 2019-2020 کی بے مثال "بلیک سمر" جنگلات کی آگ  33 افراد اور لاکھوں جانوروں کے تلف ہونے کا موجب بنی تھی ،  اس نے  جنگل کے وسیع رقبے کو اجاڑ دیا اور بڑے شہروں کو گھنے دھوئیں میں ڈھانپ دیا تھا۔

 

 

 

 

دریافت کیجیے
صدر ایردوان کا لبنان میں فائر بندی کا خیر مقدم
"کوپ کوپ" چاڈ میں فرانسیسی قتل عام کی داستاں
رہائی پانے والے قیدی کی شامی جیل میں سلوک کی روداد
عالمی سائنس دانوں کا غزہ میں جنگ رکوانے کےلیے کھلا خط
2024 برکس کے عروج کے لئے ایک اہم موڑ کیوں ہے
شولز کی معزولی کے بعد جرمنی ایک دوراہے پر
خبر نامہ
تنازعہ اسرائیل۔ فلسطین کی تاریخ میں 7 اکتوبر کی اہمیت
غزہ چھوڑنے سے انکار پر اسرائیلی جیل میں ایک فلسطینی ڈاکٹر ہلاک
اسرائیل کے قیام کا سبب بننے والی صیہونی دہشت گردی پر ایک نظر
کیا ٹرمپ توسیع پسند ہیں؟  خطہ امریکہ پر امریکی قبضے  کے حوالے سے  ایک نظر
2024غزہ سے یوکرین اور اس سے آگے، یہ جنگوں کا سال رہا ہے
کیا بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) پر امریکی پابندیاں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات میں رکاوٹ بن سکتی ہیں
کیا لبنان نے نئی قیادت کے ساتھ حزب اللہ کے اثر و رسوخ پر قابو پا لیا ہے؟
اسرائیل کی نسل کُشی جنگ مسلمانوں کے بعد عیسائیوں کو بھی نگل رہی ہے۔
TRT Global پر ایک نظر ڈالیں۔ اپنی رائے کا اظہار کریں!
Contact us