غّزہ جنگ
5 منٹ پڑھنے
تنازعہ اسرائیل۔ فلسطین کی تاریخ میں 7 اکتوبر کی اہمیت
7 اکتوبر نے اسرائیل-فلسطین تنازع کی تاریخ میں پرانے اصولوں کو بے معنی کر دیا، جس سے عالمی مبصرین کو اس کے طویل مدتی اثرات اور ممکنہ نتائج پر غور کرنے پر مجبور کر دیا۔
تنازعہ اسرائیل۔ فلسطین کی تاریخ میں 7 اکتوبر کی اہمیت
اسرائیل-حماس جنگ
19 فروری 2025

اسرائیل-فلسطین تنازع کی جڑیں انیسویں صدی کے آخر میں صیہونی تحریک کے آغاز تک پھیلی ہوئی ہیں، جس کا مقصد فلسطین میں ایک یہودی وطن قائم کرنا تھا۔ تب سے، یہ علاقہ جنگوں، قبضوں اور بغاوتوں کا سامنا کرتا چلا آیا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب  جھڑپوں نے اتنی شدت اختیار کی ہو۔ 1948 کی عرب-اسرائیل جنگ، 1967 کی چھ روزہ جنگ، 1982 کی لبنان جنگ اور دو فلسطینی انتفاضے، یہ سب خطے میں بڑے سنگ میل رہے ہیں۔ تاہم، 7 اکتوبر کو منفرد بنانے والی بات یہ تھی کہ حماس نے، کچھ دیر کے لیے ہی سہی، اسرائیلی سرزمین پر قبضہ کیا—یہ وہ کارنامہ ہے جو اس سے پہلے کسی فلسطینی مزاحمتی گروہ نے انجام نہیں دیا تھا۔

7 اکتوبر کیوں مختلف ہے؟

بہت سے فلسطینی تجزیہ کاروں کے لیے 7 اکتوبر کے واقعات بے مثال تھے۔ فلسطینی پروفیسر، مصنف اور سیاسی تجزیہ کار کامل ہواش نے TRT ورلڈ سے بات کرتے ہوئے اس حملے کی اسرائیلی سرزمین پر قبضے کی انفرادیت کو اجاگر کیا اور کہا: "جہاں تک مجھے یاد ہے، ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔"

ایک اور فلسطینی ماہر تعلیم، سامی العریان نے بھی اس بات کی توثیق کی کہ حماس نے پہلے بھی اسرائیل پر حملے کیے تھے، لیکن یہ پہلا موقع تھا جب اسرائیلی زمین پر مختصر وقت کے لیے قبضہ کیا گیا۔

العریان کا کہنا تھا: "یہ واقعہ اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ 1973 کی جنگ کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب اسرائیل پر حملہ کیا گیا، لیکن اس بار اسرائیل پر حملہ مصر اور شام کی فوجوں نے سینا اور گولان کی پہاڑیوں میں نہیں کیا، بلکہ اس کی سرزمین پر کیا گیا۔"

7 اکتوبر نے کیا بدلا؟

7 اکتوبر سے پہلے اسرائیل کو یقین تھا کہ مشرق وسطیٰ میں موجودہ سیاسی توازن اس کے حق میں تبدیل ہو چکا ہے۔ کچھ عرب ریاستیں، امریکی ثالثی کے تحت، اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لا رہی تھیں۔

فلسطینی مصنف اور تجزیہ کار رمضی بارود کے مطابق، "7 اکتوبر سے پہلے، ایسا لگ رہا تھا کہ اسرائیل فلسطین میں اپنے آبادکاری منصوبے کے آخری مرحلے پر پہنچ چکا ہے۔ اس نے فلسطینی قیادت کو تقریباً بے اثر کر دیا تھا، عرب ممالک کے درمیان فلسطین کے لیے یکجہتی کو توڑ دیا تھا اور مغربی کنارے کے بڑے حصے کو ضم کرنے کی تیاری کر رہا تھا۔"

لیکن 7 اکتوبر کے غیر متوقع واقعات نے سب کچھ بدل دیا۔ بارود کے مطابق، "اس حملے نے فلسطینیوں کو مشرق وسطیٰ میں امن کے کسی بھی مستقبل کے معاہدے کے مرکز میں رکھ دیا اور اسرائیل کے فوجی طاقت کے ذریعے سیاسی نتائج مسلط کرنے کی صلاحیت کو بے اثر کر دیا۔"

علاقائی اثرات

7 اکتوبر کے بعد، اسرائیل کو عالمی سطح پر شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ مغربی ممالک، خاص طور پر یورپ میں، اسرائیل کے اقدامات پر زیادہ کھل کر تنقید کرنے لگے، جبکہ فلسطین کے حامیوں کو عالمی رائے عامہ میں زیادہ حمایت ملی۔

اقوام متحدہ کے ماہرین نے اسرائیل کو ایک "پریا" (بین الاقوامی طور پر تنہا ہونے والے) ریاست میں تبدیل ہونے کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ امریکہ کے برعکس، اقوام متحدہ کے پلیٹ فارمز پر چین اور روس نے اسرائیل کی جانب سے لبنان میں کیے گئے وائرلیس اور مواصلاتی حملوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے کر مذمت کی، جبکہ اسپین اور آئرلینڈ جیسے کچھ یورپی ممالک نے تل ابیب کو مزید خلاف ورزیوں سے باز رہنے کے لیے متنبہ کیا۔

رمزی بارود کا کہنا ہے کہ غزہ کے ساتھ یکجہتی رکھنے والوں، اسرائیلی قبضے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف کھڑے ہونے والوں کے حق میں ایک نئی عالمی قانونی حیثیت ابھر رہی ہے۔ وہ دلیل دیتے ہیں کہ یہ تبدیلی پرانے نظام کی جگہ لے رہی ہے، اور اسرائیل "ناقابلِ بیان مظالم" کے ذریعے فلسطینیوں کی "تاریخی مزاحمت" کے سامنے اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

بارود مزید کہتے ہیں:
"اب قانونی حیثیت ان لوگوں کے پاس ہے جو غزہ کے ساتھ یکجہتی رکھتے ہیں، غزہ کے لیے لڑتے اور جان دیتے ہیں، اور غزہ کے نام پر تنازعے کو وسیع کرتے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف کے تمام فریقوں کو بے مثال سطح پر قانونی حیثیت کا نقصان ہوا ہے۔"

7 اکتوبر نے اسرائیل-فلسطین تنازعے کی صورتحال کو بلا شبہ تبدیل کر دیا۔ وہ جو کبھی ایک مستحکم سیاسی مساوات سمجھی جاتی تھی—جہاں اسرائیل مکمل کنٹرول میں تھا اور فلسطینیوں کی امیدیں معدوم ہو رہی تھیں—اب غیر یقینی صورت اختیار کر چکی ہے۔ یہ حملہ نہ صرف اسرائیل کی کمزوریوں کو بے نقاب کرنے کا باعث بنا بلکہ اس حقیقت کو بھی اجاگر کر دیا کہ مشرق وسطیٰ میں امن تب تک ممکن نہیں جب تک فلسطینی مسئلے کو حل نہ کیا جائے۔

بارود مزید کہتے ہیں:
"7 اکتوبر کے بعد کا دور، فلسطین کو—اور درحقیقت، پچھلی کئی دہائیوں سے پورے مشرق وسطیٰ کو چلانے والے سیاسی اور جغرافیائی اصولوں کو—دوبارہ ترتیب دینے پر مجبور کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی، اسرائیل کی عرب ریاستوں کے ساتھ پوزیشن اور امریکہ کی سربراہی میں قائم علاقائی طاقت کے ڈھانچے کو بھی از سرِ نو تشکیل دینے پر مجبور کرے گا۔"

 

دریافت کیجیے
صدر ایردوان کا لبنان میں فائر بندی کا خیر مقدم
"کوپ کوپ" چاڈ میں فرانسیسی قتل عام کی داستاں
رہائی پانے والے قیدی کی شامی جیل میں سلوک کی روداد
عالمی سائنس دانوں کا غزہ میں جنگ رکوانے کےلیے کھلا خط
2024 برکس کے عروج کے لئے ایک اہم موڑ کیوں ہے
شولز کی معزولی کے بعد جرمنی ایک دوراہے پر
خبر نامہ
تنازعہ اسرائیل۔ فلسطین کی تاریخ میں 7 اکتوبر کی اہمیت
غزہ چھوڑنے سے انکار پر اسرائیلی جیل میں ایک فلسطینی ڈاکٹر ہلاک
اسرائیل کے قیام کا سبب بننے والی صیہونی دہشت گردی پر ایک نظر
کیا ٹرمپ توسیع پسند ہیں؟  خطہ امریکہ پر امریکی قبضے  کے حوالے سے  ایک نظر
2024غزہ سے یوکرین اور اس سے آگے، یہ جنگوں کا سال رہا ہے
کیا بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) پر امریکی پابندیاں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات میں رکاوٹ بن سکتی ہیں
کیا لبنان نے نئی قیادت کے ساتھ حزب اللہ کے اثر و رسوخ پر قابو پا لیا ہے؟
اسرائیل کی نسل کُشی جنگ مسلمانوں کے بعد عیسائیوں کو بھی نگل رہی ہے۔
TRT Global پر ایک نظر ڈالیں۔ اپنی رائے کا اظہار کریں!
Contact us